پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

اگر اسرائیل خود لبنان سے نہ نکلا تو سال 2000 کی عبرتناک تاریخ دہرائی جائے گی، جنرل اسماعیل قاآنی

22 جون, 2026 09:58

جنرل اسماعیل قاآنی نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنوبی لبنان کو فوری طور پر خالی کر دے ورنہ سن 2000 جیسی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے اسرائیلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ خود اپنے پیروں پر جنوبی لبنان سے باہر نہ نکلے تو سن 2000 کی وہ تاریخی جنگ دوبارہ دہرائی جائے گی، جب اسرائیلی فوج کو ذلت اور رسوائی کے ساتھ اس پاک زمین سے بھاگنا پڑا تھا۔ اگر اب بھی جارحیت برقرار رکھی گئی تو انجام بدترین شکست ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے علاقوں مغربی بقاع اور صور پر اسرائیل کے ہولناک حملے، 7 افراد شہید

دوسری جانب ایک اعلیٰ ایرانی سیاسی و سیکیورٹی ذریعے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس وقت جنگ کا میدان اور سفارت کاری ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تال میل میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے واشنگٹن کی سفارتی ناکامیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے لبنان کے حوالے سے اپنے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا، جو کہ ایران کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

ذریعے نے واضح کیا کہ ایران اپنے لبنانی دوستوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا اور حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے اسرائیل کے پاس وقت بہت کم ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔