پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

سفارتی محاذ پر مسلسل دھچکے، بھارت کی عالمی تنہائی بڑھ گئی، بھارتی جریدہ

22 جون, 2026 10:23

عالمی منظرنامے پر بھارت کو مسلسل سفارتی محاذ پر دھچکوں اور تزویراتی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ امریکہ نے بھی اسے اب پس پشت ڈال دیا ہے۔

نام نہاد وشو گرو کے دعویدار بھارت کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ سفارتی محاذ پر مکمل طور پر تنہا ہو چکا ہے۔

امریکہ نے بھارت کا جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کا بیڑہ اٹھانے اور نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر بننے کا خواب بری طرح سے چکنا چور کر دیا ہے۔

بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ کے مطابق انڈو پیسفک سے پیسفک خطے تک بھارت کی عالمی تنہائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بھارت کی یہ امید اب اچانک ختم ہو گئی ہے کہ امریکہ اس کا ایک مضبوط ترین اتحادی ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے سفارتی میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، مودی سرکارکی ناکامی پر سوالات اٹھنے لگے

اخبار کے مطابق اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ امریکہ بھارتی سمندر اور اس کے ساتھ کی جانے والی نام نہاد اسٹریٹجک شراکت داری سے دور ہٹ رہا ہے، حالانکہ بھارت کا خیال تھا کہ چین کے خلاف امریکہ کے ساتھ اس کا اتحاد ایک قدرتی امر ہے مگر حالات اس کے بلکل برعکس نکلے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے بھی پہلے یہ واضح کر دیا تھا کہ امریکہ بھارت کو اس حد تک معاشی مواقع دینے کے حق میں نہیں ہے کہ مستقبل میں وہ امریکی صنعت اور تجارت کا بڑا حریف بن جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں ماضی میں ملنے والی عبرتناک شکست نے دنیا کے سامنے بھارت کے نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر ہونے کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت کھول دی ہے جبکہ پاکستان اپنے مؤثر علاقائی کردار اور اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے عالمی منظرنامے پر ایک نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔