پنجاب میں یکم جولائی 2026 سے فرد کے اجرا کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ

Big News for Property Buyers and Sellers
پنجاب حکومت نے زمین کے ریکارڈ سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2026 سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں روایتی فرد کا اجرا بند کر دیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد زمین کے لین دین کو مزید جدید، شفاف اور تیز بنانا ہے۔
بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساہیوال، حافظ آباد اور لودھراں کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں یکم جولائی سے فرد جاری نہیں کی جائے گی۔ اس کے بجائے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جاری کردہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کو قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ یہی دستاویز زمین کی خرید و فروخت اور دیگر معاملات میں استعمال کی جائے گی۔

حکام کے مطابق یکم جولائی سے تمام لینڈ ریکارڈ ٹرانزیکشنز نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت مکمل ہوں گی۔ جائیداد خریدنے یا فروخت کرنے والے افراد کو گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ اس نئے نظام کا مقصد ریکارڈ کو محفوظ بنانا اور جعلی دستاویزات کے استعمال کو روکنا ہے۔
بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم سے شہریوں کو بہتر سہولت ملے گی۔ زمین کی ملکیت کی تصدیق پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان اور تیز ہوگی۔ اس کے ساتھ سرکاری ریکارڈ میں شفافیت بھی بڑھے گی اور تنازعات میں کمی آنے کی توقع ہے۔
سیکرٹری ریونیو نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ نئے نظام پر بروقت اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تمام دفاتر کو بھی ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










