منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

یکم جولائی سے آپ کی تنخواہ سے کتنا ٹیکس کٹے گا؟

23 جون, 2026 12:41

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے فنانس بل میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے نئے سلیبس متعارف کروا دیے ہیں۔ یہ نئے ٹیکس سلیبس یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔

نئے فنانس بل کا حتمی مسودہ قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں تنخواہ دار افراد کے لیے مختلف آمدنی کی سطح کے مطابق ٹیکس شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ 6 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والے افراد کو مکمل طور پر انکم ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یعنی اس آمدن والے افراد کوئی ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔

6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد پر 1 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ اسی طرح 12 سے 22 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں کے لیے 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کے ساتھ اضافی آمدن پر 11 فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

22 سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد پر 1 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس ہوگا جبکہ اضافی آمدن پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ یہ شرح پہلے 23 فیصد تھی، جس میں کمی کی گئی ہے۔

32 سے 41 لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد کے لیے 3 لاکھ 46 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور اضافی آمدن پر 25 فیصد شرح مقرر کی گئی ہے۔ 41 سے 56 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں پر 5 لاکھ 41 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور 29 فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔

اسی طرح 56 سے 70 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد کو 9 لاکھ 76 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کے ساتھ اضافی آمدن پر 32 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ جبکہ 70 لاکھ روپے سے زائد سالانہ آمدن والوں کے لیے 14 لاکھ 24 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور اضافی آمدن پر 35 فیصد انکم ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔