او جی ڈی سی ایل نے خیر پور سہتو-1 بلاک کے کنویں سے گیس کی پیداوار شروع کر دی

پاکستان میں گیس سیکٹر سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، او جی ڈی سی ایل نے خیر پور کے سہتو-1 بلاک کنویں سے گیس کی باقاعدہ پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیر پور سہتو-1 بلاک کے کنویں سے گیس کی باقاعدہ تجارتی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اہم کامیابی کے حوالے سے او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک رسمی خط لکھ کر باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا۔
خط کے مطابق، سہتو-1 کنواں ابتدائی طور پر روزانہ 6 ملین مکعب فٹ گیس پیدا کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کی پیداواری صلاحیت میں مرحلہ وار مزید اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
گیس کی فوری اور محفوظ ترسیل کے لیے 5 کلومیٹر طویل اور 6 انچ قطر کی ایک نئی فلو لائن بھی کامیابی سے بچھا دی گئی ہے۔ اس کنویں سے پیدا ہونے والی گیس کو پہلے سنجھورو پلانٹ میں پراسیس کیا جا رہا ہے اور پراسیسنگ کے مکمل ہونے کے بعد اسے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے قومی نیٹ ورک میں باقاعدہ شامل کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ سہتو-1 کے مقام پر گیس کی اس بڑی دریافت کا اعلان او جی ڈی سی ایل نے رواں سال 26 مارچ 2026 کو کیا تھا۔
اس اہم منصوبے کے تحت او جی ڈی سی ایل کھیواری جوائنٹ وینچر میں 75 فیصد حصص کا مالک ہے، جبکہ جی ایچ پی ایل کے پاس 25 فیصد حصص موجود ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئی گیس پیداوار سے مقامی ہائیڈرو کاربن وسائل کے بہتر استعمال اور ملک میں توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بہت بڑی مدد ملے گی اور یہ ملکی معیشت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










