منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

23 جون, 2026 15:47

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں ان کے طیارے نے اسلام آباد کے نور خان ائیربیس پر لینڈ کیا۔

نور خان ائیربیس پر صدرآصف زردای، وزیرِاعظم شہباز شریف ، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی وزرا نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

پاکستان آمد پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ایرانی صدر کو پھول پیش کیے جب کہ اس موقع پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

 بطور صدر مسعود پزشکیان کا یہ دوسرا جبکہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

 ایرانی صدر وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے ہیں، دورے کے دوران ایرانی صدر کی صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں ہوں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔