یکم جولائی سے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم

Big Sudden Decision Announced Regarding Passport Fees from July 1
وفاقی حکومت نے پاسپورٹ نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ یکم جولائی سے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کر دیا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں تمام زونل سربراہان اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاسپورٹ نظام میں اصلاحات اور عوام کو بہتر سہولیات دینے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب تمام ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل طریقے سے ہوں گی۔ شہری پاسپورٹ فیس صرف QR کوڈ کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔ نقد رقم وصول نہیں کی جائے گی۔
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے بتایا کہ جلد ہی ایک نئی موبائل ایپ متعارف کروائی جائے گی۔ اس ایپ کے ذریعے شہری پاکستان اور بیرون ملک سے گھر بیٹھے پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کروا سکیں گے۔ اس کے ساتھ پاسپورٹ کی ڈیلیوری بھی شہریوں کے گھر تک ممکن بنانے کے لیے TCS اور DHL کی خدمات لی جائیں گی۔
حکام کے مطابق مستقبل میں صرف ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔ جبکہ موجودہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اپنی مدت تک مکمل طور پر قابل استعمال رہیں گے اور بین الاقوامی سفر کے لیے درست تصور کیے جائیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نادرا مراکز میں پاسپورٹ سروسز شامل کرنے کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ اس کے بعد شہری نادرا سینٹرز سے بھی پاسپورٹ کی درخواست جمع کروا سکیں گے۔ اس سے عوام کو مزید سہولت ملے گی اور دفاتر پر رش کم ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر موجود ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے تمام زونل افسران کو FIA کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی دی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









