بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف دہشت گرد نکلا

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا ریاست مخالف مسنگ پرسنز بیانیہ ایک بار پھر اس وقت بری طرح فلاپ ہو گیا، جب ان کی طرف سے لاپتہ قرار دیا گیا، یوسف نامی شخص بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد نکلا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 17 اگست 2025 کو لاپتہ قرار دیا گیا یوسف نامی شخص، بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کا خطرناک دہشت گرد نکلا ہے۔
بی وائی سی کے دھرنے میں یوسف کو جبری گمشدہ قرار دیا گیا تھا اور اس کا الزام ریاست پر لگایا گیا تھا۔ تاہم اب یہ سچائی سامنے آئی ہے کہ بی وائی سی کا یہ نام نہاد مسنگ پرسن یوسف 2025 میں فتنہ الہندوستان میں شامل ہوا تھا، جس کا اعتراف خود اس تنظیم نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہتھیار ڈالنے تک دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بی وائی سی کا یہ مسنگ پرسن یوسف 5 مارچ 2026 کو پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کے دوران ہلاک ہو چکا ہے۔
یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نام نہاد انسانی حقوق کی مہم جوئی اور مسلح دہشت گردی کے درمیان ایک گہرا گٹھ جوڑ موجود ہے۔
اب یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ بی وائی سی دہشت گردوں کی مددگار جماعت ہے، جس کا مقصد معصوم بلوچ نوجوانوں کو ورغلانا اور دہشت گردوں کو چھپانا ہے۔
ایسی تنظیمیں سرگرم دہشت گردوں کو مظلوم شہری بنا کر پیش کرتی ہیں تاکہ عالمی سطح پر ریاستِ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے لیکن اب ان کا یہ بیانیہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









