پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک بہت بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے جیرک میں خفیہ اطلاعات پر ایک اہم آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی مواد برآمد کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف دہشت گرد نکلا
آپریشن کے دوران ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی گئی، جس سے 4 راکٹ فیوز اور متعدد آئی ای ڈیز قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خطرناک دھماکہ خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔
سیکیورٹی فورسز کی اس بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے دہشت گردوں کے اس مذموم منصوبے کو مٹی میں ملا کر علاقے کو کسی ممکنہ بڑی تباہی اور معصوم جانوں کے نقصان سے بچا لیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









