منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

گلگت بلتستان؛ دیامر میں سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پرتباہی

23 جون, 2026 14:12

گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق ضلع دیامر کے مختلف علاقوں میں شدید سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ اچانک آنے والے پانی نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں داریل، کھنبری، بھٹوگاہ، کھنر، ہوڈر، نیاٹ اور تھور شامل ہیں۔ ان علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث کھڑی فصلیں، پھلوں کے باغات، مکانات اور زرعی زمینیں شدید نقصان کا شکار ہو گئی ہیں۔ لوگوں کو مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلابی پانی نے رابطہ پلوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ واٹر چینلز، پن چکیاں اور دیہی رابطہ سڑکیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ کئی مقامات پر آمد و رفت مکمل طور پر متاثر ہے۔

شاہراہ قراقرم کے مختلف حصوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حالیہ بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ اس صورتحال کے باعث دریا کنارے آباد بستیاں بھی خطرے میں ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔