بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

امریکہ ایران جنگ بندی میں قائدانہ کردار، پاکستان میں معاشی بہتری اور سرمایہ کاری کے امکانات روشن

24 جون, 2026 13:28

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدے میں پاکستان کے قائدانہ مصالحتی کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، جس سے پاکستان میں معاشی بہتری کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

امریکہ اور ایران کے مابین جنگ بندی اور تاریخی امن معاہدے کو ممکن بنانے کے لیے پاکستان کے فعال اور قائدانہ سفارتی کردار کی دنیا بھر میں تعریفیں ہو رہی ہیں۔

اس کامیاب امن معاہدے کے نتیجے میں عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت سفارتی تشخص مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بڑے معاشی فوائد کے راستے کھل گئے ہیں۔

عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس امن معاہدے کی پیش رفت سے پاکستان کا عالمی امیج بہت بہتر ہوا ہے اور اسے معاشی طور پر مستحکم ہونے کا ایک بہترین موقع ملا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو ملک خطے کو اندرونی اور بیرونی استحکام فراہم کرتا ہے، وہ دنیا بھر کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سب سے زیادہ معتبر اور پرکشش مقام بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے ایران کو جھکانے کے مسلسل دعوے اور ایران کی مسلسل تردید، سچ کیا ہے؟

پاکستان کا ترقی پر مبنی معاشی ایجنڈا اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کی یہ شاندار ساکھ اسے سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ بناتی ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان اب مشرق وسطیٰ کا ایک بڑا حصہ بن کر وسیع پیمانے پر معاشی اور دفاعی شراکت داری قائم کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایران پر عائد عالمی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان بلوچستان کے راستے بڑے تجارتی مواقع پیدا ہوں گے۔

برطانوی وزیر ہیملش فیلکنر نے بھی پاکستان کے اس عظیم کردار کی کھل کر تعریف کی ہے اور جلد ہی تجارتی امکانات کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے دورے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی جریدے مارڈرن ڈپلومیسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اس عالمی ساکھ سے غیر ملکی سرمایہ کاری، تجارتی مواقع اور مالی تعاون کو راغب کرنے میں بڑی مدد ملے گی، کیونکہ ایٹمی طاقت کا حامل پاکستان خطے میں استحکام کا ضامن ہونے کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے اب ایک پرکشش ملک بن چکا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔