بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Motorcyclists Alert! Government's Surprise Major Decision
لاہور ٹریفک پولیس نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور قیمتی جانوں کے نقصان کو روکنے کے لیے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر آج شہر بھر میں خصوصی "جنرل ہولڈ اپ” کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی راستوں پر خصوصی ناکے قائم کیے گئے ہیں۔ یہاں تعینات اہلکار ہر موٹرسائیکل سوار کی جانچ کریں گے۔ جو افراد ہیلمٹ کے بغیر سفر کر رہے ہوں گے، انہیں شہر میں داخل ہونے یا آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ روڈ اور دیگر مصروف شاہراہوں پر خصوصی نگرانی کی جائے گی۔ ان سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان بھی کیے جائیں گے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک لاہور میں 139 مہلک ٹریفک حادثات پیش آ چکے ہیں۔ ان حادثات میں 96 موٹرسائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مجموعی اموات میں تقریباً 73 فیصد موٹرسائیکل سوار شامل ہیں، جو تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









