مولانا فضل الرحمان آزاد کشمیر کیلئے جو بھی کردار ادا کریں گے، حکومت اس کا خیرمقدم کرے گی، رانا ثنا اللہ

مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات حکومت پہلے ہی مان چکی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس معاملے پر کسی بھی قسم کی غلط فہمی کو موقع نہیں ملنا چاہئے، پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان ایک لازوال رشتہ قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ثالثی کے معاملے پر جو بھی رول پلے کریں گے، حکومت اس کا دل سے ویلکم کرے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو معاملات مولانا کے علم میں نہیں، وہ سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ اس کالعدم ایکشن کمیٹی نے ایک سال قبل بھی کشمیر میں شدید تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : آئیں میثاق جمہوریت کا حصہ بنیں اور دستخط کریں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی کو دعوت
ان کا کہنا تھا کہ منگلا ڈیم کی تعمیر کے وقت بجلی کی قیمت کا مطالبہ تھا اور بعد میں گندم پر سبسڈی مانگی گئی، ان مطالبات کے ساتھ کل 38 مطالبات سامنے رکھے گئے تھے اور حکومت تعمیر و ترقی سے متعلق ان کے تمام مطالبات مان چکی ہے۔
مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آج بھی بجلی ساڑھے 3 روپے فی یونٹ دی جا رہی ہے اور آٹے پر بھاری سبسڈی دی جا رہی ہے، ان 38 مطالبات میں سے کوئی ایک بھی مطالبہ ایسا نہیں جس پر کام نہ ہوا ہو۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس لانگ مارچ کا اصل مقصد آزاد کشمیر کے الیکشن کو روکنا تھا اور مہاجرین کی سیٹوں کا فیصلہ صرف آزاد کشمیر کی اسمبلی ہی کر سکتی ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے ہمیشہ مذاکرات کا بائیکاٹ کیا ہے، مطالبات دھرنوں اور پرتشدد احتجاج سے منوائے نہیں جا سکتے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی اصل میں مظفر آباد پر لشکر کشی کرنا چاہتی ہے، جبکہ وفاقی حکومت اس معاملے کو الجھانا نہیں بلکہ پرامن طریقے سے سلجھانا چاہتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









