جمعرات، 25-جون،2026
جمعرات 1448/01/10هـ (25-06-2026م)

ایران جنگ کے لیے اربوں ڈالرز کا فنڈ، ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کا مطالبہ مسترد کر دیا

25 جون, 2026 10:53

ایران کے خلاف جنگ اور فوجی اخراجات کے لیے 87.6 ارب ڈالرز کے اضافی فنڈز کے مطالبے پر ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی انتظامیہ نے کانگریس سے 87.6 ارب ڈالرز کے ہنگامی فنڈز مانگے ہیں، جس کا بڑا حصہ ایران کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں پر خرچ ہونا ہے۔

اس فنڈ میں سے 67.15 ارب ڈالرز خالصتاً فوج کے لیے مانگے گئے ہیں تاکہ جنگی آپریشنز کے اخراجات پورے کرنے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کے ذخائر کو دوبارہ بھرا جا سکے اور خفیہ پروگرامز کو چلایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملوں میں نیٹو برابر کا شریک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

اس مطالبے کے سامنے آتے ہی امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما چک شومر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ حکومت کو عوام کے لیے اخراجات کم کرنے چاہئیں نہ کہ ٹرمپ کو جنگ کے لیے ایک اور بلینک چیک دینا چاہیے۔

سینیٹ کی فنڈز کمیٹی کی اعلیٰ رہنما پیٹی مرے نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس درخواست کا باریک بینی سے جائزہ لیں گی، تاکہ امریکی فوجیوں کی دیکھ بھال یقینی بنائی جا سکے، لیکن وہ اس تباہ کن اور بلاوجہ مسلط کی گئی، جنگ کے لیے اربوں ڈالرز کی منظوری نہیں دیں گی۔

اسی طرح ترقی پسند خاتون رکن کانگریس پرامیلا جے پال نے اس بل کو مسترد کرتے ہوئے اسے ٹرمپ کی انتہائی مہنگی جنگ کا نتیجہ قرار دیا۔

دوسری طرف ایک غیر جانبدار مالیاتی کمیٹی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ امریکی قرضے پہلے ہی ریکارڈ سطح پر ہیں، اس لیے نئے ٹیکسز یا کٹوتیوں کے بغیر مزید قرضہ لینا ملک کے لیے خطرناک ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔