نیٹو سربراہ کا صدر ٹرمپ کے ایرانی میزائلوں سے متعلق بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے امریکی صدر کے اس مؤقف پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، جس میں انہوں نے ایران کے پاس بیلسٹک میزائل ہونے کی حمایت کی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایک حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے کچھ روایتی بیلسٹک میزائلوں تک رسائی رکھنے کی حمایت کرتے ہیں، کیونکہ میزائل اصل مسئلہ نہیں ہیں۔
یہ ٹرمپ کے پرانے مؤقف کے برعکس تھا، جس میں وہ ہمیشہ ایران کے پورے میزائل پروگرام کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کے لیے اربوں ڈالرز کا فنڈ، ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کا مطالبہ مسترد کر دیا
وائٹ ہاؤس کے باہر ایک خاتون صحافی نے نیٹو کے سربراہ مارک رٹے سے اس بارے میں پوچھا کہ کیا وہ صدر ٹرمپ کی اس بات سے متفق ہیں، تو انہوں نے اس پر بات کرنے سے معذرت کر لی۔
مارک رٹے کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کے ہر بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتے، بلکہ وہ اپنا پورا دھیان ایران کی جوہری صلاحیت کو روکنے پر لگانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ نیٹو کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکہ سمیت تمام 32 اتحادی ممالک کا اس معاملے پر ہمیشہ سے ایک ہی متفقہ اور مستقل مؤقف رہا ہے کہ ایران کو کسی بھی قیمت پر جوہری ہتھیار یا جوہری صلاحیت حاصل نہیں کرنے دی جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












