جمعرات، 25-جون،2026
جمعرات 1448/01/10هـ (25-06-2026م)

کراچی بچی قتل کیس، 12 مشتبہ افراد کے ڈی این اے سیمپل لے لیئے گئے

25 جون, 2026 13:44

کراچی میں 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے کیس میں پولیس نے انتہائی قریبی رشتہ داروں سمیت 12 مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں 3 سالہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے ہولناک معاملے کی تفتیش میں تیزی آ گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث اصل ملزم تک پہنچنے کے لیے 12 مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور ان مشتبہ افراد میں مقتولہ بچی کے انتہائی قریبی رشتہ دار اور محلے دار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرگودھا میں 7 سال کی بچی کے قتل اور زیادتی کا گرفتار ملزم مقابلے میں ہلاک

گزشتہ شب پولیس کی نگرانی میں تمام مشتبہ افراد کو جناح اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کیے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام سیمپلز فوری طور پر تصدیق کے لیے لیبارٹری روانہ کر دیئے  گئے ہیں اور رپورٹ موصول ہونے کے بعد تفتیش کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی جی سندھ جاوید اوڈھو کے احکامات پر ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم اس کیس پر دن رات کام کر رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔