جھنگ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ساہیوال کے 2 نوجوان جاں بحق

جھنگ کے سرگودھا روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جھنگ کے علاقے قطب اعوان سرگودھا روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم نے فوری طور پر امدادی ٹیمیں اور ایمبولینس جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیں۔
یہ بھی پڑھیں : بارہ کہو بائی پاس پر ٹرک نے پیدل چلنے والوں کو کچل ڈالا، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
ٹرک ڈرائیور حادثے کے فوراً بعد گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں اشخاص کی شناخت ہو گئی ہے، جن میں 26 سالہ محمد نوید ولد بشیر احمد اور 20 سالہ سید عبد الرحمن ولد سید خادم حسین شاہ شامل ہیں۔ یہ دونوں نوجوان چک نمبر 102/4 ساہیوال کے رہائشی تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









