اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، نیبطیہ اور میفادون پر فضائی حملے

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے شہروں نیبطیہ اور میفادون پر رات گئے شدید فضائی حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی افواج نے لبنانی سرزمین پر ایک بار پھر جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جن میں میفادون اور نیبطیہ کے شہر شامل ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے رات گئے پہلے میفادون پر بمباری کی اور اس کے فوراً بعد نیبطیہ کے المسلخ محلے کو شدید فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی ریاست کبھی قائم نہیں ہوگی، لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کے منہ پر طمانچہ ہے، نیتن یاہو
رپورٹ کے مطابق 2 مارچ سے اب تک لبنان بھر میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 4 ہزار 247 لبنانی شہری شہید اور 12 ہزار 195 زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے واضح کیا ہے کہ لبنانی حکومت کے اعتراضات کے باوجود اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی اور وہاں قائم کردہ سیکیورٹی زون میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












