پیر، 29-جون،2026
پیر 1448/01/14هـ (29-06-2026م)

شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کروانے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

29 جون, 2026 10:49

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ پر مستقل یا عارضی رہائشی پتہ تبدیل کروانے کے لیے نیا اور آسان طریقہ کار واضح کر دیا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری رہنمائی کے مطابق اگر کوئی شخص کرائے کے گھر میں رہتا ہے اور شناختی کارڈ پر صرف عارضی پتہ تبدیل کروانا چاہتا ہے تو اسے کرایہ نامے کی کاپی اور حالیہ بجلی کے بل کی کاپی جمع کروانا ہوگی۔ ان دستاویزات کی تصدیق کے بعد نادرا عارضی پتے کو ریکارڈ میں اپ ڈیٹ کر دے گا۔

اگر کوئی شہری کرائے کے مکان کا پتہ مستقل رہائشی پتے کے طور پر درج کروانا چاہتا ہے تو اس کے لیے مزید ایک دستاویز درکار ہوگی۔ نادرا کے مطابق اس صورت میں مالک مکان کا بیانِ حلفی جمع کروانا ضروری ہے۔ اس بیان میں مالک مکان اس بات کی تصدیق کرے گا کہ متعلقہ شخص اس کے گھر میں کرائے پر رہتا ہے اور اسے مستقل پتے کے طور پر استعمال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

دوسری جانب اگر مکان شہری کی اپنی ملکیت ہو تو طریقہ کار مختلف ہوگا۔ ایسے افراد کو نادرا دفتر میں جائیداد کے اصل کاغذات پیش کرنا ہوں گے۔ اصل دستاویزات دفتر میں ہی اسکین کر لی جاتی ہیں، اس لیے ان کی فوٹو کاپیاں جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ درست رہائشی معلومات کا اندراج ہر شہری کے لیے اہم ہے۔ اس سے قومی شناختی ریکارڈ درست اور قابلِ تصدیق رہتا ہے۔ ساتھ ہی مختلف سرکاری اور نجی خدمات حاصل کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے، کیونکہ شناختی کارڈ پر درج پتہ کئی اہم معاملات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔