پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں 30 دن کی توسیع

حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان قائم رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب کے 3 بڑے اسپتالوں کے افتتاح کی منظوری دے دی
اس نئے فیصلے کے تحت اب پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی کی مدت میں مزید 30 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تاہم، ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی نجی و سرکاری تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے، لیکن ایسی اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کی تمام تر ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر ہی عائد ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









