خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے کا خطرہ، ہنگامی الرٹ جاری

قومی ہنگامی آپریشنز مرکز نے خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔
قومی ہنگامی آپریشنز مرکز کے مطابق ان علاقوں میں شدید موسمی حالات کے باعث گلیشیائی برف پگھلنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ گلیشیئرز پر درجہ حرارت اور پگھلاؤ کا دباؤ بڑھنے کی وجہ سے گلیشیائی جھیلوں سے اچانک اور بڑی مقدار میں پانی کے اخراج کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس صورتحال کے نتیجے میں پہاڑی ندی نالوں میں اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے بڑے تودے گرنے کے شدید خطرات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ویانا انٹرنیشنل روئنگ مقابلوں میں پاکستان کی شاندار کارکردگی، 7 گولڈ سمیت 12 میڈلز جیت لیے
مرکز نے گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ اور استور کے مقامی کسانوں اور انتظامیہ کو خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔
اس کے علاوہ دیامر، اپر و لوئر چترال، سوات اور ان سے ملحقہ دیگر تمام پہاڑی علاقوں میں بھی ہائی الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے گلیشیئرز سے جڑی تمام وادیوں اور قریبی انسانی آبادیوں کو اس ممکنہ سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس لیے شہریوں کو ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنا چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









