منگل، 30-جون،2026
منگل 1448/01/15هـ (30-06-2026م)

دہشتگردی اب مصنوعی ذہانت اور ڈرونز کے ذریعے بدل رہی ہے، اقوام متحدہ

30 جون, 2026 09:00

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں دہشتگردی اب جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈرونز کے ذریعے اپنی شکل بدل رہی ہے، عالمی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کا خطرہ اب جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈرونز کے استعمال کے باعث تیزی سے اپنی شکل بدل رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ دہشتگرد گروہوں کی جانب سے اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال بہت زیادہ بڑھ رہا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے نیٹ ورک کو مضبوط کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائی کارروائی، جماعت الاحرار کے کمانڈر سمیت 29 دہشت گرد ہلاک

انتونیو گوتریس نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں دنیا کے کسی بھی ایک ملک کے لیے اکیلے دہشتگردی کی اس نئی اور جدید شکل سے نمٹنا ممکن نہیں رہا ہے۔

انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ اس خطرے پر قابو پانے کے لیے عالمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک محفوظ اور پرامن دنیا کی تشکیل کے لیے تمام ممالک کو مل کر ایک مشترکہ اور مضبوط حکمت عملی اپنانا ہو گی، کیونکہ مشترکہ لائحہ عمل کے بغیر اس چیلنج پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔