پیر، 29-جون،2026
پیر 1448/01/14هـ (29-06-2026م)

پاکستان کی افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائی کارروائی، جماعت الاحرار کے کمانڈر سمیت 29 دہشت گرد ہلاک

29 جون, 2026 09:20

ملک میں حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ’آپریشن غضب للحق‘ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے اہم کمانڈر خان فروش سمیت 29 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں رینجرز کے کیمپوں پر ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کا سیکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ’آپریشن غضب للحق‘ کے تحت انتہائی کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 29 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی رینجرز کیمپ حملے میں گرفتار افغان دہشت گرد کا اعترافی بیان جاری

انہوں نے مزید بتایا کہ 28 جون کو باجوڑ میں پاک افغان سرحد کے قریب انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ایک بڑا آپریشن کیا گیا، جس میں جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر خان فروش عرف زبال سمیت 4 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پکتیکا اور کنڑ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ان کارروائیوں کے دوران بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیموں جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج کے مزید 25 دہشت گرد مارے گئے۔

وزیر اطلاعات نے واضع کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا ہمیشہ سے خواہاں ہے، تاہم اپنے شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ فورسز کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔