پیر، 29-جون،2026
پیر 1448/01/14هـ (29-06-2026م)

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں گرفتار افغان دہشت گرد کا اعترافی بیان جاری

29 جون, 2026 09:01

کراچی میں رینجرز کیمپ پر بم حملے میں ملوث گرفتار افغان دہشت گرد نے بتایا کہ وہ افغانستان کے شہر جلال آباد سے آیا تھا۔

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں گرفتار ہونے والے افغان دہشت گرد عثمان نے اپنے اعترافی بیان میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

دہشت گرد عثمان علی نے بتایا کہ وہ افغانستان کے علاقے جلال آباد کا رہائشی ہے اور پاکستان رینجرز کے کیمپ پر بم جانان نامی دہشت گرد نے پھینکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں رینجرز کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 خارجی ہلاک، ایک گرفتار، 3 بہادر اہلکار بھی شہید

گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی 7 دن پہلے باجوڑ کے رہائشی عبدالہادی نامی شخص کے پاس آئے تھے، جہاں انہیں ایک زیر تعمیر بلڈنگ میں ٹھہرایا گیا تھا۔

عثمان نے اعتراف کیا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کے لیے اسلحہ عبدالہادی وزیرستان سے لے کر آیا تھا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نیٹ ورک میں اس کے ساتھ 3 اور ساتھی بھی شامل تھے، جن کے نام عبدالہادی، جانان اور عمر فاروق ہیں۔

ملزم عثمان نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ افغانستان سے آنے والا اس کا اہم ساتھی اور دہشت گرد عبدالہادی اب مارا جا چکا ہے۔ سیکیورٹی حکام اس اعترافی بیان کی روشنی میں مزید نیٹ ورکس کی تلاش کر رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔