کراچی میں رینجرز کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 خارجی ہلاک، ایک گرفتار، 3 بہادر اہلکار بھی شہید

کراچی میں سندھ رینجرز کے کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے خوارج کا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا، کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور نے کیمپ کے مین گیٹ پر زوردار دھماکہ کیا اور حفاظتی حصار کو توڑنے کی بزدلانہ کوشش کی۔
رینجرز کے چوکس جوانوں نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
یہ بھی پڑھیں : مسائل حل نہ ہوئے تو پھر کراچی ایکشن کمیٹی بھی بنے گی، شہر وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ آئے گا، فاروق ستار
فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جو کہ افغان شہری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس فائرنگ کے تبادلے میں وطن عزیز کے 3 بہادر سپوت شہید ہوئے جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے۔
پاکستان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے مرتکب افراد کے خلاف سخت جوابی کارروائیاں کرے گا۔
آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے شہید جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ قربانیاں قوم کی حفاظت کے لیے ہمارے اٹل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








