یورپ کے بعد امریکا میں بھی شدید ہیٹ ویو کا خطرہ، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

یورپ میں شدید گرمی کے بعد اب امریکا میں بھی خطرناک ہیٹ ڈوم کے باعث شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے 23 کروڑ سے زائد شہری شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔
یورپ کے متعدد ممالک کو لپیٹ میں لینے کے بعد اب امریکا میں بھی شدید اور ریکارڈ توڑ گرمی کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک انتہائی طاقتور ہیٹ ڈوم وسطی اور مشرقی امریکا کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔
نیشنل ویدر سروس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس شدید ترین ہیٹ ویو کی وجہ سے امریکا میں 23 کروڑ شہری شدید گرمی کی زد میں آسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یورپ میں ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو، فرانس میں گرمی کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک
امریکا کی 2 درجن سے زیادہ ریاستوں میں خطرناک حد تک بلند درجہ حرارت اور شدید حبس رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شدید موسم کی زد میں شکاگو، نیویارک اور فلیڈیلفیا جیسے بڑے اور گنجان آباد شہر آسکتے ہیں، جہاں درجہ حرارت 35 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
اس کے ساتھ ہی واشنگٹن اور اٹلانٹا سمیت کئی دوسرے اہم شہر بھی اس شدید گرمی کا شکار ہوں گے، جہاں پارہ 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












