پیر، 29-جون،2026
پیر 1448/01/14هـ (29-06-2026م)

یورپ میں ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو، فرانس میں گرمی کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک

29 جون, 2026 09:58

یورپ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے سے شدید ترین ہیٹ ویو پیدا ہو گئی، فرانس میں گرمی کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد اموات کی تصدیق کردی گئی ہے۔

یورپ کے مختلف حصوں میں اتوار کے روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جس نے زندگی کے تمام شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

فرانس کے محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اس ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو کے دوران اب تک ایک ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، جن میں زیادہ تر معمر افراد شامل ہیں۔ ہلاکتوں کی اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 20 جون سے شروع ہونے والی یہ ہیٹ ویو یورپ کی تاریخ کی بدترین ترین گرمی ہے، جس نے بجلی کی پیداوار، بنیادی انفراسٹرکچر اور نظام صحت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے بتایا کہ اس وقت 15 کروڑ سے زائد لوگ شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں، اسکول بند ہیں اور بجلی کے گرڈ فیل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔

اس شدید گرمی کے باعث آسٹریا، چیک جمہوریہ، جرمنی اور پولینڈ میں گرمی کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، جبکہ فرانس کے کچھ علاقوں میں شدید طوفان بھی آئے ہیں، جس سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے اور اس وقت 36 ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی ممالک کی رضامندی کے بغیر ایران پر سے پابندیاں نہیں ہٹ سکتیں، فرانسیسی وزارت خارجہ

جرمنی میں ٹرین اور ٹرام سروسز کو کم کر دیا گیا ہے اور لوگ شام ڈھلنے تک گھروں سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔ روم میں پوپ لیو نے شدید گرمی کے باوجود سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعا کے لیے آنے والے زائرین کا شکریہ ادا کیا۔

ہیٹ ویو کی وجہ سے یورپ کے دریاؤں کا پانی کم اور گرم ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ہنگری کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بجلی کی پیداوار کم کرنی پڑی کیونکہ وہ دریا کا پانی ٹھنڈک کے لیے استعمال کرتا ہے۔

اٹلی میں پو دریا کا پانی اس قدر کم ہو گیا ہے کہ سمندر کا نمکین پانی 18 کلومیٹر تک اندرون ملک داخل ہو چکا ہے، جس سے زراعت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

اس کے علاوہ اٹلی کے جھیل میں وزیر یوجینیا روچیلا کے شوہر نہاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ گرمی اب وسطی یورپ اور بلقان کے ممالک کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔