یورپی ممالک کی رضامندی کے بغیر ایران پر سے پابندیاں نہیں ہٹ سکتیں، فرانسیسی وزارت خارجہ

فرانسیسی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ فرانس اور دیگر یورپی ممالک کی مکمل رضامندی کے بغیر ایران پر عائد عالمی پابندیاں بلکل نہیں اٹھائی جا سکتیں۔
امریکہ کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کے نتیجے میں ایران اس وقت اپنے اوپر عائد کچھ پابندیاں اٹھائے جانے کا منتظر ہے۔
ایسے حالات میں فرانسیسی وزارت خارجہ کے ایک معتبر ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ فرانس اور یورپی ممالک کی باقاعدہ رضامندی کے بغیر ایران پر سے پابندیاں بلکل نہیں اٹھائی جا سکتیں۔
ذریعے نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اگر کوئی بھی معاہدہ فرانس کے سکیورٹی مفادات سے متصادم ہوا یا ان کے خلاف گیا تو فرانسیسی وزارت خارجہ ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے گا۔
اس کے علاوہ فرانس کسی بھی قسم کی پابندیاں اٹھانے سے قبل ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی نگرانی کی مکمل ضمانتیں بھی طلب کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر سے تیل اور پیٹروکیمیکل کی برآمدات کی تمام پابندیاں ختم کر دی گئیں، عباس عراقچی
فرانسیسی وزارت خارجہ نے امریکی اور ایرانی مفاہمت کے اس معاہدے کو محض ایک پہلا قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ کے سفارتی اقدامات سب سے زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہیں۔
ساتھ ہی اس بات کا اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ فرانس خاص طور پر امریکہ کے ساتھ سوئزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں حصہ لے سکتا ہے،
جہاں تک لبنانی معاملے کا تعلق ہے تو فرانسیسی وزارت خارجہ کو شدید خدشہ ہے کہ یہ معاملہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب بن سکتا ہے۔
اسی وجہ سے فرانس نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ یونیفل کے متبادل کے طور پر لبنان میں ایک نئی کثیر القومی فورس تعینات کرنے کے امکان پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












