اگر امریکا معاہدے کی پاسداری کرے تو ہم بھی تیار ہیں، ایرانی صدر

ایران کے صدر نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ مفاہمت دوطرفہ ہے، اگر امریکا نے معاہدے کی پاسداری کی تو ایران بھی اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے زور دے کر کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والی مفاہمت یکطرفہ نہیں بلکہ مکمل طور پر دوطرفہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کے عمل میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، ایران
ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا مفاہمت کی یادداشت کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کرتا ہے، تو ایران بھی اپنے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ غیر منصفانہ بیانات اور بے بنیاد دھمکیوں کے خلاف ایران کا ردعمل ہمیشہ عقل، وقار اور مضبوط دفاعی طرز عمل پر مبنی ہوتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












