ایس ای سی پی کی اصلاحات رنگ لے آئیں، 9 کمپنیوں نے 20 ارب روپے سے زائد سرمایہ جمع کر لیا

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی اصلاحات کے نتیجے میں 9 کمپنیوں نے 20 ارب روپے سے زائد کا سرمایہ اکٹھا کر لیا ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی بہترین اصلاحات کی بدولت پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران 9 بڑی کمپنیوں نے آئی پی اوز کے ذریعے مختلف شعبوں میں 20 ارب روپے سے زائد کا بھاری سرمایہ اکٹھا کیا ہے۔
شیئرز جاری کرنے والی ان کمپنیوں میں مینوفیکچرنگ، پیٹرولیم، ڈیری، اسلامی مالیات، پولٹری، رئیل اسٹیٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبے شامل ہیں۔
پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے مشترکہ اشتراک سے قائم ‘سروس لانگ مارچ ٹائرز’ نے کاروں کے جدید ٹائر بنانے کا پلانٹ لگانے کے لیے 7.8 ارب روپے کا سرمایہ جمع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے پاکستانیوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہا ہے، خرم دستگیر
ستارہ پیٹرولیم نے اپنے آئل اسٹوریج اور فیول اسٹیشنز کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے 4.83 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔
غنی ڈیریز نے 3.4 ارب روپے حاصل کر کے مویشیوں اور جدید زرعی سہولیات کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والی پہلی لسٹڈ کمپنی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
‘پاکستان قطر تکافل’ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے توقع سے 21 گنا زیادہ ڈیمانڈ ملی، جس میں 13 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی۔
وحدت پولٹری نے فارم کی توسیع کے لیے تقریباً ایک ارب روپے جمع کیے جبکہ دو نئے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کے ذریعے عوام کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











