پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 روز برقرار رہیں گی، 18 اگست کو ہوگا بڑا فیصلہ

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ
حکومت نے آئندہ تین روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں نیا ردوبدل 18 اگست سے کیا جائے گا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا جائزہ جاری نہیں کیا جاسکا، جس کے باعث ویک اینڈ کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوں گی۔
ترجمان کے مطابق پیر 17 اگست تک ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل موجودہ قیمتوں پر ہی دستیاب رہیں گے۔ حکومت پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، ملکی معاشی صورتحال اور دیگر متعلقہ عوامل کا جائزہ لے گی۔
اس جائزے کے بعد 18 اگست بروز منگل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور ردوبدل کا نیا روزانہ نظام نافذ کیا جائے گا۔
موجودہ قیمتوں کے مطابق ملک میں پیٹرول 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کے جائزے کے بعد متوقع ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ہوسکتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











