نامعلوم ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز ہیک کر کے پاکستان کا قومی ترانہ چلا دیا

نامعلوم ہیکرز نے بھارت کے بڑے نیوز چینلز کا نشریاتی نظام ہیک کر کے صدر کی تقریر کے دوران پاکستان کا قومی ترانہ چلا دیا۔
نامعلوم ہیکرز نے بھارت کے چوٹی کے نیوز چینلز ‘ٹی وی 9 تیلگو’ اور ‘فریڈم ٹی وی کنڑ’ کو ہیک کر کے بھارتی سائبر سیکیورٹی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔
بھارتی صدر کے لائیو خطاب کے دوران ہیکرز نے ان چینلز کے نشریاتی سسٹم تک مکمل رسائی حاصل کی اور ٹی وی 9 تیلگو پر پاکستان کا قومی ترانہ چلا دیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاست گجرات میں مزید 3 مساجد اور متعدد مزارات مسمار کر دیے گئے
ہیکرز کی جانب سے اس کارروائی کے دوران بھارت کو واضح الفاظ میں یہ تنبیہ بھی کی گئی کہ پاکستان سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔
اس غیر متوقع واقعے کے بعد چینلز کی نشریات بری طرح متاثر ہوئیں، جس پر پورے ملک میں مختلف دعوے اور قیاس آرائیاں سامنے آنے لگی ہیں۔
واضح رہے کہ ہیک ہونے والے چینل ٹی وی 9 تیلگو کے سوشل میڈیا پر 14 ملین اور فریڈم ٹی وی کنڑ کے ایک ملین سے زیادہ فالورز موجود ہیں، جس کی وجہ سے یہ پیغام کروڑوں لوگوں تک پہنچا۔
اس کارروائی نے ‘شائننگ انڈیا’ کے دعوے کرنے والے بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی نظام کو مکمل طور پر غیر محفوظ ثابت کر دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









