بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

سانحہ کاہنہ، ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج

01 جولائی, 2026 14:10

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک حادثے کا مقدمہ نشتر زون کے انفورسمنٹ انسپکٹر کاشف اسلم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

اس دلدوز واقعے میں 14 معصوم بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ خاتون ٹیچر سمیت 8 بچے شدید زخمی ہوئے تھے۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ قیمتی جانیں شدید غفلت اور لاپرواہی کے باعث ضائع ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور: ٹیوشن سینٹر واقعے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 ہوگئی، اموات بڑھنے کا خدشہ

ٹیوشن سینٹر ایک انتہائی کمزور چھت کے نیچے بنایا گیا تھا اور اسی دوران چھت پر مرمت کا کام بھی جاری تھا۔ مرمت کے کام کے دوران چھت پر ضرورت سے زیادہ وزن اور بوجھ پڑنے کی وجہ سے وہ اچانک نیچے آ گری۔

پولیس حکام اور ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اس مجرمانہ غفلت کے الزام میں مکان مالک سمیت 5 افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔