بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

کراچی میں بدنام زمانہ ‘پنکی کوکین نیٹ ورک’ دوبارہ فعال، نئے نمبرز سے میسجز بھیجے جانے لگے

01 جولائی, 2026 14:51

کراچی میں "کوکین کوئین” پنکی کا منشیات نیٹ ورک ایک بار پھر فعال ہو گیا، 40 سے 50 منٹ میں کوکین کی ہوم ڈیلیوری کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں ایک بار پھر بدنام زمانہ "کوکین کوئین” پنکی کا منشیات نیٹ ورک فعال ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرانے نمبر بند ہونے کے بعد اب نئے نمبرز سے کوکین کے کسٹمرز کو موبائل میسجز ملنا شروع ہو گئے ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کے کسی بھی حصے میں صرف 40 سے 50 منٹ کے اندر پنکی کی کوکین ڈلیور کی جا رہی ہے۔

نیٹ ورک فعال ہونے کے بعد خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے باقاعدہ اسپیشل ڈسکاؤنٹ آفرز بھی لگائی گئی ہیں۔ کوکین آرڈر کرنے اور ڈیلیوری سے متعلق معلومات کے لیے کسٹمرز کو دو نئے نمبر دیے گئے ہیں اور انہین بتایا گیا کہ آرڈر کے ساتھ رقم آن لائن بھیجنا لازمی ہوگی، جو رمشاء نامی خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں لی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ایک بار پھر کوکین کوئین پنکی نیٹ ورک فعال ہونا شروع ہوگیا

منشیات ڈیلیور کروانے والے ایک کارندے کا آڈیو میسج بھی سامنے آیا ہے، جس میں وہ کہتا ہے کہ پیمنٹ صرف آن لائن ہوگی کیونکہ کیش پیمنٹ نہ پہلے پنکی لیتی تھی اور نہ اب لیا جائے گا۔

آڈیو میسج میں کارندہ کہتا ہے کہ فراڈ والا کوئی سین نہیں ہے، آپ آن لائن رقم بھیجیں گے تو آپ کی بتائی گئی جگہ پر سامان مل جائے گا۔

وہ مزید کہتا ہے کہ اگر پنکی کا نمبر کسی نے آن کیا ہوا ہے تو وہ کوئی عام لڑکا تو نہیں ہے، آپ پیمنٹ کروائیے آپ کو سامان آپ کی جگہ پہنچائیں گے، کیونکہ جو پنکی کی زبان ہے وہی میری زبان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے پوش علاقوں یعنی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تھانہ درخشاں، گزری، ڈیفنس، بوٹ بیسن، کلفٹن اور ساحل تھانے کی حدود میں تو یہ کوکین صرف 15 سے 20 منٹ میں ڈلیور کی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔