جمعرات، 2-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/17هـ (02-07-2026م)

امپورٹڈ بیوٹی مصنوعات پر عائد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں کمی

02 جولائی, 2026 11:36

نئے مالی سال 2026-27 کے آغاز پر وفاقی حکومت نے امپورٹڈ میک اپ اور پرسنل کیئر مصنوعات استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

یکم جولائی 2026 سے نافذ ہونے والے فنانس ایکٹ کے تحت مختلف درآمدی کاسمیٹکس اور بیوٹی مصنوعات پر عائد اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد آنے والے ہفتوں میں متعدد عالمی برانڈز کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے نئے مالیاتی اقدامات کے مطابق حکومت نے درآمدی ڈیوٹی کے ڈھانچے میں تبدیلی کرتے ہوئے کئی بیوٹی اور پرسنل کیئر مصنوعات پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد درآمدی اشیا کی قیمتوں میں توازن پیدا کرنا اور صارفین کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

فنانس ایکٹ کے تحت جن مصنوعات پر ڈیوٹی کم کی گئی ہے، ان میں امپورٹڈ میک اپ کٹس، لپ اسٹک، لپ گلوس، فیس پاؤڈر، فیس شائنر، آئی لائنر، مسکارا، میک اپ بیس، کنسیلر اور آنکھوں کے میک اپ سے متعلق دیگر اشیا شامل ہیں۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق اگر درآمد کنندگان نئی ڈیوٹی کا فائدہ صارفین تک منتقل کرتے ہیں تو ان مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

اسی طرح عالمی برانڈز کے پرفیومز، باڈی اسپرے، فیس واش، فیشل کریمیں، موئسچرائزرز، باڈی لوشنز اور دیگر جلد کی نگہداشت سے متعلق مصنوعات بھی نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہونے کی توقع ہے۔

حکومت نے ہیئر کیئر مصنوعات پر بھی ٹیکس میں نرمی کی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت امپورٹڈ ہیئر اسٹریٹنرز، کرلنگ مشینیں، ہیئر کلرز، ہیئر لوشنز، ہیئر ریموول کریمیں اور مصنوعی بالوں پر بھی عائد ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ اس فیصلے سے بیوٹی سیلونز، کاسمیٹکس شاپس اور عام صارفین کو فائدہ پہنچنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔