جمعرات، 2-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/17هـ (02-07-2026م)

بھارت کے بڑے میڈیا گروپ پر سائبر حملہ، نشریات معطل، پاکستانی پرچم لہرادیا گیا

02 جولائی, 2026 11:41

بھارت کے معروف میڈیا گروپ پر ایک بڑا اور منظم سائبر حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں چینلز کی نشریات عارضی طور پر معطل ہو گئیں اور اسکرینز پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا انڈسٹری کو ایک بار پھر شدید دھچکا لگا ہے، جہاں نامعلوم سائبر حملہ آوروں نے ملک کے بڑے میڈیا نیٹ ورکس میں سے ایک، ‘سن ٹی وی نیٹ ورک’ کو ہیک کر لیا ہے۔

ہیکرز نے نیٹ ورک کے انتہائی حساس اندرونی براڈکاسٹ مینجمنٹ پورٹل تک رسائی حاصل کر لی، جس کے باعث سن ٹی وی کے مختلف ٹیلی وژن چینلز کی لائیو نشریات عارضی طور پر متاثر اور تبدیل ہو گئیں۔

ہیکنگ کے دوران حملہ آوروں نے نشریات کو زبردستی روک کر اسکرین پر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے بینرز چلا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں : نامعلوم ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز ہیک کر کے پاکستان کا قومی ترانہ چلا دیا

رپورٹ کے مطابق، ہیکرز نے حملوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ‘رینسم ویئر’ (ڈیٹا یرغمال بنانے والا وائرس) نامی ایک اور شدید سائبر حملہ کیا، جس کی زد میں آ کر نیٹ ورک کے 1800 سے زائد ڈومین سسٹمز مکمل طور پر لاک ہو گئے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ٹی پاور ہاؤس ہونے کے دعویدار بھارت کے اہم ترین میڈیا چینلز پر پے در پے ہونے والے یہ حملے اس کے ڈیجیٹل دفاع کی کمزوریوں کو عیاں کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، ہیکنگ کے یہ سنگین واقعات بھارت کے سائبر تحفظ اور مضبوط سیکیورٹی کے بلند و بانگ دعوؤں پر نہ صرف سنجیدہ سوالات کھڑے کرتے ہیں، بلکہ بھارتی آئی ٹی شعبے میں موجود گہری انتظامی اور تکنیکی خامیوں کو بھی بری طرح بے نقاب کرتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔