جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

لاہور ایکسپو سینٹر میں 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا آغاز کل ہوگا

03 جولائی, 2026 13:04

لاہور ایکسپو سینٹر میں 4 سے 6 جولائی 2026 تک 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش منعقد ہوگی، جس میں 8 سے زائد ممالک کے برانڈز شرکت کریں گے۔

پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش و کانفرنسز 4 سے 6 جولائی 2026 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔

جنوبی ایشیا کی یہ سب سے بڑی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل و گارمنٹ مشینری نمائش خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ انتظام منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کے بڑے میڈیا گروپ پر سائبر حملہ، نشریات معطل، پاکستانی پرچم لہرادیا گیا

اس عالمی نمائش میں 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 سے زائد کمپنیاں اور 57 ہزار سے زائد تجارتی شرکاء حصہ لیں گے۔

نمائش میں دنیا کے 8 سے زائد اہم ممالک، جن میں چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، ملائیشیا اور روس شامل ہیں، اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ شریک ہوں گے۔

ٹیکسٹائل ایشیا 2026 جدید ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن اور صنعتی برآمدات کے فروغ کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ نمائش کے دوران ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس میں عالمی ماہرین گرین مینوفیکچرنگ اور قابلِ تجدید توانائی پر تبادلہ خیال کریں گے، جس سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔