جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

وزیراعظم شہید ایرانی سپریم لیڈر کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کے بعد تہران سے ترکیے کے دورے پر روانہ

03 جولائی, 2026 19:01

وزیر اعظم شہباز شریف تہران میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد اپنے سرکاری دورے کے سلسلے میں ترکیہ روانہ ہوگئے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کا دورہ کیا اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے جنازے میں شرکت کی۔

وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات شامل تھیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام کے لیے شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی دہائیوں تک ایرانی قوم کی رہنمائی کی اور امتِ مسلمہ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

وزیر اعظم نے اس قومی سانحے پر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

جنازے میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ارکانِ پارلیمان، وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر پاکستانی حکام نے بھی شرکت کی۔

Catch all the پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔