اتوار، 5-جولائی،2026
اتوار 1448/01/20هـ (05-07-2026م)

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع

05 جولائی, 2026 09:14

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کے مختلف پروگراموں میں آئندہ چند روز کے دوران ایک کروڑ 50 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

نیم سرکاری ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق، ایرانی حکام نے تخمینہ لگایا ہے کہ اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران تقریباً ایک کروڑ 50 لاکھ افراد الوداعی اور تشییع جنازہ کی مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔

حکام کے مطابق جنازے کی تیاریاں پچھلے ایک ماہ سے جاری تھیں اور تہران میں موجود مسجدِ امام خمینی کے مصلیٰ کے قریب عارضی اسپتال بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی

اس بڑے تاریخی موقع پر طبی ٹیمیں الرٹ اور تیار حالت میں ہیں۔ تہران کے علاوہ ایران کے دیگر اہم صوبوں جیسے قم اور مشہد میں بھی جنازے کی خصوصی تقاریب کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سوگواروں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے تہران میونسپلٹی نے بتایا کہ ہفتے کے دن صبح 5 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 3 بجے کے درمیان تہران کے میٹرو سسٹم پر 22 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے سفر کیا، جو عوام کے غیر معمولی رش کو ظاہر کرتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔