پیر، 6-جولائی،2026
پیر 1448/01/21هـ (06-07-2026م)

امریکہ دوسروں پر مرضی مسلط کرنے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل حل کرے، روس

06 جولائی, 2026 09:54

روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے امریکہ کو دوسروں پر مرضی مسلط کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی تمام خود مختار ریاستیں اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف نے بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکہ کو یہ بلکل حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دنیا کی دیگر اقوام پر اپنی مرضی مسلط کرے۔

انہوں نے واشنگٹن کو مشورہ دیا کہ وہ دوسرے ممالک کے معاملات اور ان کے اندرونی فیصلے کرنے کے بجائے اپنے گھریلو اور اندرونی سنگین مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں سب سے بڑے وفد کے ساتھ شرکت کی، ایرانی سفیر کا اظہار تشکر

امریکہ کے 250 ویں یوم آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام پر جاری ایک پوسٹ میں میدویدیف نے سوال اٹھایا کہ دو اور آدھی صدی کی تاریخ گزرنے کے بعد اب امریکہ کو دنیا کے لیے ایک رول ماڈل سمجھا جانا چاہیے یا پھر ایک ‘سفاک سلطنت’؟ انہوں نے خود ہی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ دونوں میں سے کچھ بھی نہیں ہے۔

دمتری میدویدیف نے مزید لکھا کہ دنیا کے اکثریتی ممالک اس ایک نکتے پر متفق ہیں کہ امریکہ کو دوسروں کے فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ چاہے کوئی ملک چھوٹا ہو یا بڑا، وہ اپنے مسائل خود حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور تمام خود مختار ریاستوں کو بیرونی مداخلت کے بغیر اپنے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔