سوات میں فائرنگ، پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیع اللہ خان قتل

Prominent Pakistani politician killed in assassination attempt
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیع اللہ خان جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل مٹہ کے علاقے میں پیش آیا، فائرنگ کے دوران پیپلز پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر سمیع اللہ خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اسی دوران وہاں سے گزرنے والا ایک راہگیر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے، جبکہ مقدمہ درج کر کے واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس مختلف شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور عینی شاہدین سمیت متعلقہ افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












