پیر، 6-جولائی،2026
پیر 1448/01/21هـ (06-07-2026م)

پشاور: ایک ہی شہر میں روٹی کے دو نرخ، انتظامی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے

06 جولائی, 2026 14:51

پشاور: شہر میں بنیادی خوراک روٹی کے نرخوں میں واضح تضاد سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ایک ہی شہر میں ایک ہی وزن کی روٹی مختلف قیمتوں پر فروخت ہونے سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے بیشتر علاقوں میں 110 گرام روٹی سرکاری نرخ کے مطابق 20 روپے میں دستیاب ہے، تاہم گلبہار کے علاقے میں یہی روٹی 30 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ یہ واضح فرق انتظامیہ کی نگرانی اور قیمتوں کے یکساں نفاذ پر سنگین سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایک ہی شہر میں ایک ہی معیار اور وزن کی روٹی مختلف قیمتوں پر فروخت ہو سکتی ہے تو یہ انتظامی کمزوری اور ریگولیٹری نظام کی ناکامی ہے۔

ان کے مطابق صرف بیانات کافی نہیں، بلکہ قیمتوں پر مؤثر اور یکساں عملدرآمد ناگزیر ہے تاکہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے ریلیف مل سکے۔

دوسری جانب تندور مالکان کی من مانی اور مبینہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کے باوجود انتظامیہ کی خاموشی نے بھی صورتحال کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس معاملے پر مؤثر کارروائی کرتی ہے یا گلبہار سمیت دیگر علاقوں کے شہری اسی طرح مہنگائی کے دباؤ میں رہنے پر مجبور رہیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔