منگل، 7-جولائی،2026
منگل 1448/01/22هـ (07-07-2026م)

شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قم میں بھی نماز جنازہ ادا کردی گئی، لاکھوں افراد کی شرکت

07 جولائی, 2026 08:20

تہران سے ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم منتقل کیا گیا، جہاں جامع مسجد جمکران میں لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

ایران کے دارالحکومت تہران سے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم منتقل کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، جامع مسجد جمکران میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی پہلی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں جامع مسجد اور اس کے آس پاس کی سڑکوں پر لاکھوں کا مجمع موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے پیچھے چھپی مذہبی، سیاسی اور نظریاتی اہمیت

اس موقع پر شہید کے اہل خانہ، اہم حکومتی شخصیات اور حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے صاحب زادے بھی شریک ہوئے۔ مسجد جمکران میں بزرگ عالم دین آیت اللہ جواد آملی نے نماز جنازہ پڑھائی۔

شہید آیت اللہ کا جسد خاکی جمکران کے بعد بی بی معصومہ قم کے روضے پر پہنچایا جائے گا، جہاں دوبارہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

اس کے بعد جنازے کو عراق روانہ کیا جائے گا، جہاں مقدس شہر نجفِ اشرف اور اس کے بعد کربلائے معلیٰ میں بھی نماز جنازہ ادا ہوگی۔

قم اور عراق سے واپسی کے بعد شہید رہبر کی تدفین 9 جولائی کو مشہدِ مقدس میں روضہ امام علی رضا علیہ السلام کے احاطے میں کی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔