حکومت سے استعفیٰ اسرائیلی قبضے کے بہانوں کو ختم کرنے کیلئے دیا، حماس

حماس نے کہا ہے کہ حکومتی ورک کمیٹی کا استعفیٰ قومی مفاد میں دیا گیا ہے، تاکہ اسرائیلی قبضے کے بہانوں کو ختم کیا جا سکے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کی گورننگ باڈی کو تحلیل کرنے کے بعد ایک قدم اٹھاتے ہوئے نیا بیان جاری کیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ حکومتی ورک کمیٹی کا استعفیٰ قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے دیا گیا ہے، اور اس اقدام کا بنیادی مقصد اسرائیلی غاصبانہ قبضے کے بہانوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ اب غزہ کے مستقبل کے انتظامی امور کا حصہ نہیں بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قم میں بھی نماز جنازہ ادا کردی گئی، لاکھوں افراد کی شرکت
بیان کے مطابق، جنگ کے آغاز سے ہی حماس نے غزہ کے انتظام کو چلانے کے لیے متعدد فارمولے پیش کیے تھے، تاہم اب غزہ کے تمام انتظامی امور باقاعدہ طور پر قومی کمیٹی کے سپرد کر دیئے گئے ہیں۔
نیشنل کمیٹی کو اقتدار کی منتقلی کے تمام انتظامی مراحل بھی مکمل کر لیے گئے ہیں اور اب غزہ کا نظام یہی کمیٹی سنبھالے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












