آبنائے ہرمز میں وارننگ کو نظر انداز کرنے والے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، ایران

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کی مدد سے مخصوص راستہ اختیار کرنے کی کوشش پر ایک آئل ٹینکر کو وارننگ کے بعد نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے گمنام ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مذکورہ آئل ٹینکر امریکی بحریہ کی پشت پناہی اور مدد کے ساتھ آبنائے ہرمز میں عمان کے راستے سے گزرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، اس بحری جہاز کو ایرانی فورسز کی جانب سے بار بار خبردار کیا گیا تھا، لیکن انتباہ کو مسلسل نظر انداز کرنے پر جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل حملے
ایرانی سرکاری میڈیا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اب تک کسی بھی ایرانی عہدیدار نے اس رپورٹ کی باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے پہلے ہی تمام بحری جہازوں کو سخت وارننگ دے رکھی ہے کہ وہ عمان کے پانیوں میں جنوبی راستے سے آبنائے ہرمز کا سفر نہ کریں اور اس آبی گزرگاہ سے گزرنے والے تمام جہازوں کے لیے ایرانی فوج کے ساتھ ہم آہنگی کرنا لازمی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












