منگل، 7-جولائی،2026
منگل 1448/01/22هـ (07-07-2026م)

افغانستان میں دہشت گرد تنظیم کی موجودگی پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، امریکی جریدہ

07 جولائی, 2026 12:06

امریکی جریدے کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی بدترین سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پڑوسی ممالک کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

امریکی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے تقریباً 5 سال بعد بھی افغانستان شدید علاقائی سیکیورٹی بحران سے دوچار ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے اس سیکیورٹی بحران کے اثرات اب اس کی سرحدوں سے باہر تک پھیل رہے ہیں کیونکہ مختلف دہشت گرد تنظیمیں افغان سرزمین سے کھل کر سرگرم ہیں، جو پڑوسی ممالک کے لیے مسلسل سنگین خطرات پیدا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ازبک سیکیورٹی فورسز نے ڈرون کے ذریعے افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

جریدے کا کہنا ہے کہ طالبان کا طرز حکمرانی اور سیکیورٹی پر کنٹرول اس معیار تک نہیں پہنچ سکا، جس کی ہمسایہ ممالک کو توقع تھی۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان، چین، روس اور ایران کو افغان سرزمین سے جڑی سرحد پار دہشت گردی، شدت پسندی اور وہاں کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ طالبان حکومت پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانیاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اس سلسلے میں نیشنل ریزسٹینس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود بھی پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں کہ طالبان کے زیر اثر افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی برقرار ہے اور ان کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔