منگل، 7-جولائی،2026
منگل 1448/01/22هـ (07-07-2026م)

وزیر اعظم کی چھوٹے اور درمیانی درجے کی صنعتوں کو قرضوں کی فراہمی آسان بنانے کی ہدایت

07 جولائی, 2026 14:35

وزیر اعظم نے اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتوں (ایس ایم ایز) کو قرضوں کی فراہمی آسان بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے ترقیاتی ادارے سمیڈا کا ایک جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزیر اعظم نے قرضوں کی فراہمی میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی استعداد کار بڑھانے، بالخصوص کسانوں کی اجناس اور پھلوں کی پراسیسنگ کے لیے انہیں ضروری آگاہی اور مالی معاونت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کو 15 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا، مراد علی شاہ کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم

انہوں نے کمرشل بینکوں پر زور دیا کہ وہ ایس ایم ایز کو قرضے دینے کے لیے خصوصی اور آسان پراڈکٹس تیار کریں۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت بھی کی کہ ان صنعتوں کو بزنس فیزیبیلٹی کی تیاری اور دیگر مراحل میں مکمل مدد دی جائے، کیونکہ ایس ایم ایز کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ملکی معیشت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ضروری ہے۔

اجلاس کے دوران سمیڈا حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی ایس ایم ایز کی عالمی منڈی تک رسائی بڑھانے کے لیے رواں برس 700 ایس ایم ایز کی 16 مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت یقینی بنائی گئی ہے، جبکہ ملک کے 35 شہروں میں ان کاروباروں کو مالیاتی ضابطوں اور تجارتی ٹریننگ دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے سمیڈا کو ہدایت کی کہ وہ نوجوانوں اور خواتین آنٹرپرنیورز کو نئی صنعتیں لگانے میں بھرپور تعاون فراہم کرے اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔