امریکی فضائی حملوں کے بعد ایرانی صدر مسعود پزیشکیان عراق سے واپس تہران روانہ

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان امریکہ کے فضائی حملوں کے بعد عراق کا دورہ مختصر کر کے نجف اشرف سے تہران واپس روانہ ہو گئے۔
ایران کے صدر مسعود پزیشکیان عراق کے شہر نجف سے واپس تہران روانہ ہو گئے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزیشکیان کا یہ فیصلہ ایران پر امریکہ کے حالیہ فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : زندگی بھر کربلا جانے کی حسرت رکھنے والے علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد عراق میں آخری حاضری
وہ شہید رہنما سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے عراق پہنچے تھے، جن کا جسدِ خاکی منگل کی رات نجف پہنچایا گیا تھا۔
اپنے اس دورے کے دوران صدر مسعود پزیشکیان کا عراقی حکومت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم مذاکرات کا پروگرام بھی طے تھا، تاہم اب وہ واپس تہران چلے گئے ہیں۔
دوسری جانب شہید رہنما کا تابوت نجف سے عراق کے شہر کربلا لے جایا جائے گا، جس کے بعد آخری رسومات کے لیے جسد خاکی کو ایرانی شہر مشہد منتقل کیا جائے گا، جہاں 9 جولائی کو ان کی تدفین کی جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











