بھارتی حکومت نے سکھوں کے ماورائے عدالت قتل پر مبنی فلم ستلج پر پابندی لگادی

بھارتی حکومت نے سکھوں کے ماورائے عدالت قتل پر مبنی معروف اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’ستلج‘ پر ریلیز کے محض 2 دن بعد ہی پابندی عائد کر دی۔
معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی حقیقی واقعات پر مبنی فلم ’ستلج‘ کو بھارتی حکومت محض 2 دن ہی برداشت کر پائی اور قومی سلامتی کے خدشات کا بہانہ بنا کر اسے اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
یہ فلم 3 برس کی طویل تاخیر اور سنسر بورڈ کے اعتراضات دور کرنے کے لیے 3 بار ناموں کی تبدیلی کے بعد بالآخر 3 جولائی 2026 کو ریلیز کی گئی تھی۔
فلم ساز نے سنسر بورڈ کو مطمئن کرنے کے لیے پہلے اس کا نام ’گھلوگھارا‘، پھر ’پنجاب 95‘ اور آخر میں ’ستلج‘ رکھا تھا، لیکن یہ تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں کیونکہ بھارتی حکومت سکھوں کی تاریخی نسل کشی کو نوجوانوں کے ذہنوں سے نکالنا چاہتی ہے۔
فلم ’ستلج‘ پنجاب میں 1980ء اور 1990ء کی دہائی کے دوران ہونے والے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور پولیس کے بھیانک مظالم کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 15 سال کی عمر میں بھارتی قبضے کو للکارنے والے برہان وانی کی شہادت کو 10 سال مکمل
یہ فلم سکھ انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ خالصہ کی زندگی سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے، جنہوں نے پنجاب میں ہزاروں سکھوں کی گمشدگیوں اور ہلاکتوں کی تحقیقات کی تھیں۔
جسونت سنگھ کھالڑہ نے بلدیاتی ریکارڈز سے 25 ہزار سے زائد ایسے افراد کا سراغ لگایا تھا، جنہیں پولیس نے ماورائے عدالت قتل کر کے خاندانوں کو بتائے بغیر نامعلوم لاشوں کے طور پر جلا دیا تھا۔
انہوں نے اس ظلم کے خلاف بیرونِ ملک بھی آواز اٹھائی تھی، جس کی پاداش میں انہیں 1995ء میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
ان کی بیوہ پرمجیت کور کھالڑہ انصاف کے حصول کے لیے طویل قانونی جدوجہد کر رہی ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ اس کریک ڈاؤن کے سربراہ پولیس چیف کے پی ایس گل کا عالمی سطح پر احتساب کیا جائے، جن پر کبھی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔
فلم میں سکھوں کے قتلِ عام کے لیے باقاعدہ ’نسل کشی‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے اس بندش کی سخت مخالفت کی ہے اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام نے بھارت کے سیکولر تشخص کو ہمیشہ کے لیے داغدار کر دیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












