کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Major Karachi Weather Forecast
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے گرمی اور حبس کی کیفیت ختم، سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 24 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر میں آج سے درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری کمی متوقع ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، رات اور صبح کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












